Islmiat Lazmi, Compulsory, Most Important short Questions for ADA/ADS Part I Punjab University

Islmiat Lazmi, Compulsory, Most Important short Questions for ADA/ADS Part I Punjab University

 اہم ترین مختصر سوالات

1.      رسول/ نبی کا لغوی اور اصطلاحی معنی لکھیں۔

2.       چار ازواج مطہرات کے نام لکھیں۔

3.      عالم برزخ سے کیا مراد ہے؟

4.       ارحم امتی کا خطاب کس کا ہے؟

5.      زکوۃ اور عشر کی مقدار تحریر کریں۔

6.       قرن فی بیوتکم کا ترجمہ لکھیں۔

7.       رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نام۔

8.      ختم نبوت پر دواحادیث یا ترجمہ بحوالہ لکھیں۔

9.       حجاب کی اہمیت پر آیات کا ترجمہ۔

10.   توحید کے انسانی شخصیت پر چار اثرات۔

11.  مسلمان تاجر کی دو خوبیاں اور ان کے اجر پر حدیث لکھیں۔

12.   اسراف اور تبذیر میں فرق بیان کریں۔

13.  کتنی عمر کے بچے کو نماز سکھانے کا حکم ہے؟

14.   حروف مقطعات کی تعریف لکھیں (پرچہ میں چند حروف مقطعات دے کر ان کی اصطلاح بھی پوچھی جا سکتی ہے)

15.  زکوۃ اور عشر کی تعریف لکھیں۔ زرعی پیداوار کی زکوۃ کا نام لکھیں۔

16.   غیبت اور بہتان میں فرق لکھیں۔

17.   غیبت کے معاشرتی اور دینی نقصانات لکھیں۔

نسبتاً کم اہم سوالات

18.  عشرہ مبشرہ کے اسماء (سیدنا ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان بن عفّان، علی ابن ابی طالب، طلحہ ابن عبید اللہ، زبیر بن العوام۔عبد الرحمٰن بن عوف، سعد بن ابی وقاص، سعید بن زید، ابو عبیدہ بن الجراح۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔)

19.   ذولنورین کس کا لقب ہے؟ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو ذوالنورین کا لقب کیوں عطا ہوا؟

20.   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے اصل مفلس کسے قرار دیا ہے؟

21.   سورۃ الصف کی روشنی میں عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حواریوں سے کیا کہا؟ سورۃ الصف کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام نے رسول اللہ ﷺ کی بعثت کی بشارت کن الفاظ میں دی؟

22.   سورۃ الفرقان میں رحمان کے بندوں کی اپنے بیوی بچوں کے لیے دعا تحریر کریں۔

23.   ابتدائی طور پر ایمان لانے والے صحابہ کرام کے اسماء لکھیں۔

24.   درود شریف کی فضیلت پر حدیث یا اس کا ترجمہ بحوالہ لکھیں۔

25.   عورت کی زینت چھپانے کے متعلق آیت کا خلاصہ لکھیے۔

26.   سورۃ البقرۃ کے مطابق متقین کی خصوصیات لکھیں۔

27.   بیعت رضوان کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔

28.   میثاقِ مدینہ کی دو شرائط لکھیں۔

29.   مؤاخات مدینہ سے کیا مراد ہے؟

30.   امھات المؤمنین کے نام لکھیں۔ کوئی چار۔

31.  خیرکم من تعلم القرآن و علمہ کا ترجمہ لکھیے۔

32.   چار الہامی کتب کے نام لکھیں۔

33.   امین الامت کس کا لقب ہے؟

34.   صلح حدیبیہ کی دو شرائط لکھیں۔

35.   سورۃ الحجرات میں "الظّن " سے کیا مراد ہے؟

36.   و بالآخرۃ ھم یوقنون کا ترجمہ لکھیے۔

37.   من یرد اللھ بھ خیراً بفقھ فی الدین کا ترجمہ لکھیں۔

38.   مؤمنین کی رسول اللہ ﷺ سے محبت بارے ایک حدیث  کا ترجمہ لکھیے۔

39.   موجودہ اناجیل(انجیل) میں رسول اللہﷺ کا نام کیا تحریر ہے؟

40.   ولا تقربواالفواحش کی وضاحت کریں۔

41.   مرکب توصیفی کی دو مثالیں بیان کریں۔

42.   حجاب کے حکم کے فوائد اور حکمتیں بیان کریں۔

 

Post a Comment

0 Comments