سوال: آپ کو کیا لگتا ہے کہ جماعت اسلامی اگر اقتدار میں آ جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ؟
جواب: جی بالکل ، لیکن یہ اقتدار میں نہیں آ سکتے۔ کیوں کہ انہیں ووٹ نہیں ملتے۔
سوال: آپ نے کس کو ووٹ دیا تھا اور آئندہ کس کو ووٹ دینے کا ارادہ ہے؟
جواب: پچھلی بار ۔۔۔۔۔ کو ووٹ دیا، اس بار ۔۔۔۔ کو دوں گا۔
سوال: جماعت اسلامی کو آپ مسائل کا حل جاننے کے بعد بھی ووٹ کیوں نہیں دیں گے ؟
جواب:(ہنستے اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے) میرے ووٹ سے کون سا جماعت نے حکومت بنا لینی ہے۔
یہ ہے وہ سوچ جو 76 برس میں ڈیویلپ ہوئی ہے ۔ صحیح کو پہچان کر غلط کا انتخاب کرنا۔ بعد میں کہنا
چیزتے چنگی سی پر دساں روپیاں توں سودا ہوندا رہ گیا
یعنی عمدہ شے کو محض چند پیسے بچانے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے اور بعد میں کف افسوس ملا جاتا ہے۔
کوشش کیجیے اور کرتے رہیے
ہم اللہ کو جواب دہ ہیں
کسی نظام یا تنظیم کو نہیں۔ اپنا ایک ووٹ استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ کیا آپ اپنی آنے والی نسلوں کو مادر پدر آزادی دینا چاہیں گے یا شریعت محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی غلامی۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ہم خیال حضرات کو قائل کیا جائے کہ ایک قطرے کو سمندر نہیں کہا جاتا، لیکن کروڑ ہا کروڑ قطروں کے ملاپ سے ہی یہ ممکن ہو پاتا ہے کہ ان کی شناخت بتدریج تبدیل ہوتے ہوتے سمندر بن جاتی ہے۔ اور اسی سمندر میں سے اگر ایک قطرہ دوبارہ باہر نکال لیا جائے تو اس کی حیثیت بطور سمندر ختم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا سمندر کے ساتھ جڑے رہیے اور دوسروں کو اس کا حصہ بننے پر قائل کریں، دلیل سے، برہان سے۔کیونکہ
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں
یعنی جب تک پانی کے قطرے دریا کا حصہ رہتے ہیں ان کو موج کا نام دیا جاتا ہے جو ایک خاص طاقت رکھتے ہیں لیکن دریا سے باہر ان قطروں کی طاقت صفر ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالی ہمیں درست انتخاب کی صلاحیت دے ۔ آمین۔
ایسا نہ ہو کہ قسّام ازل کے حضور ہمارے پاس دینے کے لیے جواب اور پیش کرنے کے لیے دلیل ہی نہ ہو تب حالت کچھ ایسی ہو گی کہ
بعد مرنے کے مرے ، کی اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا
تحریر: محمد ظہیر انور
1 Comments
بہت خوب
ReplyDeleteTo contact Study for Super-Vision, write your comments. Avoid spamming as your post will not be seen by any one.