مصافحہ کرنے کا طریقہ اور متعلق سنتیں



صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1215      حدیث مرفوع    مکررات  2   متفق علیہ 1
 عمرو بن عاصم، ہمام، قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں مصافحہ کا رواج تھا، انہوں کہا ہاں۔
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1799    حدیث مرفوع    مکررات  4   متفق علیہ 0
 عمروبن عون، ہشیم، ابوبلج، زید ابوحکم عنزی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب دو مسلمان ملیں اور آپس میں مصافحہ کریں اور اللہ کی تعریف اور استغفار کریں تو ان کی مغفرت ہو جائے گی۔
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1800    حدیث مرفوع    مکررات  4   متفق علیہ 0
 ابوبکربن ابوشیبہ، خالد، ابن نمیر، اجلح، ابواسحاق، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو مسلمان نہیں ملتے اور مصافحہ کرتے ہیں مگر یہ کہ جدا ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 388       حدیث مرفوع    مکررات  3   متفق علیہ 0
 سوید بن نصر، عبد اللہ بن مبارک، عمران بن ثعلبی، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مصافحہ کرتے اور اس وقت تک اپنا ہاتھ نہ کھینچتے جب تک سامنے والا خود نہ کھنچتا پھر اس وقت تک اس سے چہرہ نہ پھیرتے جب تک وہ چہرہ نہ پھیرتا اور کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے بیٹھنے والے کی طرف پاؤں بڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ، یہ حدیث غریب ہے ۔
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 638       حدیث مرفوع    مکررات  2   متفق علیہ 0
 سوید، عبد اللہ، حنظلة بن عبیدللہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! اگر ہم میں سے کوئی اپنے کسی بھائی یا دوست کو ملے تو کیا اس کے لیے جھکے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ عرض کیا تو کیا اس سے گلے مل کر اس کا بوسہ لے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ اس نے پوچھا کیا اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں یہ حدیث حسن ہے۔
سنن ابن ماجہ:جلد دوم:حدیث نمبر 1034          حدیث مرفوع    مکررات  4   متفق علیہ 0
 ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، محمد بن منکدر، حضرت امیمہ بنت رفیقہ فرماتی ہیں کہ میں چند عورتوں کے ساتھ بیعت کرنے کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے ہمیں فرمایا بقدر طاقت واستطاعت اطاعت کرو میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 583      حدیث مرفوع    مکررات  4   متفق علیہ 0
 ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوخالد، الاحمر، عبداللہ بن نمیر، الاجلح، ابی اسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو دو مسلمان بھی ایک دوسرے سے ملیں اور مصافحہ کریں جدا ہونے سے قبل ہی ان کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 596      حدیث مرفوع   مکررات 1
 علی بن محمد، وکیع، ابی یحییٰ طویل، زید عمی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مرد سے ملتے اور گفتگو فرماتے تو اپنا چہرہ  انور اس کی طرف سے نہ پھیرتے (اسکی طرف متوجہ رہتے) یہاں تک کہ وہ واپس ہو جائے (اور اپنا چہرہ دوسری طرف پھیرلے) اور جب آپ کسی مرد سے مصافحہ کرتے تو اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے الگ نہ کرتے یہاں تک کہ وہ اپنا ہاتھ الگ کرے اور کبھی نہ دیکھا گیا کہ آپ نے کسی ہمنشین کے سامنے پاؤں پھیلائے ہوں ۔


Post a Comment

0 Comments